خاص حالات میں نمازِ عید کی 3 جماعتیں ممکن ہیں، مفتی اعظم

May 10, 2021

سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ مخصوص حالات میں عید کی نماز کی تین جماعتوں تک گنجائش ہے۔

ایک بیان میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا کے باعث مسلم اقلیتی ممالک میں نماز عید باجماعت تین باریوں میں ادا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز عید کی تین بار ادائیگی کا مقصد سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے، مسلم اقلیتی ملکوں میں مساجد کی کمی بھی اس فیصلے کی بنیاد ہے۔