دنیا اسرائیل کو مظالم سے روکے ، جمعیۃ علماء برطانیہ

May 10, 2021

ویکفیلڈ(پ ر) جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملے اور ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملہ کرنا کھلی دہشت گردی ہے ۔ انہوں نے پوری دنیا کے سربراہاناور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ فی الفور اس کا نوٹس لے۔ اسرائیل مسلمانوں کے مقدس مہینے میں ان کے مقدس مقامات کی توہین اور بے گناہوں کو شہید کرکے جان بوجھ کر دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ اسرائیل کی اس ظالمانہ اور قاتلانہ رویے سے دنیا ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں گر جائے گی۔ انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے قبلہ اوّل کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ فلسطین کے مسلمانوں کی آواز بنیں اور پوری دنیا میں یک زبان ہوکر فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں ۔ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات کو منقطع رکھا جائے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مبارک مہینے میں ظالموں کی تباہی اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار علامہ عبد الرشید ربانی ،مفتی محمد اسلم ، قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ، مولانا اسلم زاہد، حافظ محمد اکرام، مولاناامداد اللہ قاسمی، مولانا محمد حسین، حاجی ایوب لہر ، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری غلام نبی، قاری ممتاز حسین، قاری شمس الرحمن، حافظ اکرام الحق ربانی،مفتی خالد محمود، قاری طیب عباسی ، مولانا نعیم خان سواتی، مولانا عطاء اللہ خان، حاجی شیر اعظم ، مولانا محمد ابراہیم ، قاری نیاز احمد، مولانا محمد حسین، مفتی عبد القادر ، مفتی طارق علی شاہ، مولانا ادریس ، مفتی طارق خان، مولانا محمد سلیم، مولانا محمد زمان ، قاری قمر زمان ، مولانا خالد حسین، مفتی رفیع اللہ ، حافظ بشیراحمد، مولانا عبد الرشید ہزاروی، حافظ عمر فاروق، قاری ، ابرار حسین شاہ، مولانا نصیب الرحمن، مفتی محمد قاسم، حافظ اکرام الحق ربانی، قاری حضرت علی، مولانا عبد الکریم شاہ، مولانا عبید الرحمن، مفتی عزیز الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا جمیل احمد ، مولانا عبد الباری ، مفتی ادریس، مفتی زکریا ، مولانا شاہد اقبال، مولانا سراج، مولانا فضل داد ، مولانا سلیمان، قاری عبد القیوم ، حاجی قمر عالم ،مفتی سعید الرحمن، قاری ارشد ، مولانا زاہد حسینی، مولانا انور ، قائد ہاشم خان ، حاجی قمر عالم ، مولانا عبد الرحمن اور مولانا شاہ رفیع الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔