ویانا میں ایک لاکھ افراد کو روزانہ ویکسین لگائی جارہی ہے

May 10, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں عوام کو ویکسینیشن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، روزانہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ نئے وفاقی وزیر صحت وولف گینگ میکسٹین نے آسٹریا میں ویکسین لگانے کے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز جمعہ کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ جمعہ کے روز 24 گھنٹوں کے اندر اندر کل 99317 ویکسین لوگوں کو لگائی گئی۔ مگر ایک لاکھ 100000 ہندسہ تک نہیں پہنچ پائے۔ وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی مانگ پر خوش ہیں اور ویکسی نیشن فورس ٹیموں، موبائل ٹیموں اور ویکسینیشن کی پیش کش سے فائدہ اٹھانے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی انتھک محنت سے یہ ویکسین لگانے کا کام بڑی تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے۔