ویانا میں شہید محمد اشرف خان صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

May 10, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) جموں کی جیل میں حراست کے دوران شہید ہونے والے محمد اشرف خان صحرائی کی غائبانہ نمازِجنازہ ویانا میں مسجد المدینہ 21 ڈسٹرکٹ میں ادا کی گئی جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،مذہبی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، غائبانہ نماز جنازہ مسجد المدینہ کے سرپرست علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پڑھائی اور مرحوم کو انکی کشمیر کاز کے لیے خدمات پرخراج تحسین پیش کیا گیا اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔