فرانس نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

May 10, 2021

پیرس ( رضا چوہدری ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔فرانس کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان سے فرانس جانے والوں کو پندرہ روز قرطینہ میں رہنا ہو گا۔ اپنے خاندان کے ساتھ عید منانے کےلئے پاکستان جانے والوں کو واپسی پر پندرہ روز قرطینہ میں رہنا ہو گا ۔ فرانس حکومت کورونا مریضوں کی کمی کے صورتحال کے پیش نظر مقامی سطح پرسہولیات دینے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے جانے والوں پر جو نئی پابندیاں عائد کی ہیں ان میں پاکستان کو ریڈ زون میں شامل کر دیا ہے جس کا باقاعدہ سرکاری طور اعلان بھی سامنے آگیا ہے۔