نیوزی لینڈ کی انتہا پسندی کے خلاف مہم میں شمولیت کا امریکی اعلان

May 10, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا آن لائن انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی زیر قیادت عالمی مہم میں شامل ہو گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی اور پرُرتشدد انتہا پسندی پر مشتمل آن لائن مواد کے خاتمے کے لیے کرائسٹ چرچ کال ٹو ایکشن میں شامل ہو گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا 14 مئی کو آن لائن پرُرتشدد انتہا پسندی ختم کرنے سے متعلق ورچوئل سمٹ میں بھی شرکت کرے گا۔