لوٹن ہائی ٹاؤن وارڈ سے لیبر کی امیدوار ام علی کونسلر منتخب ہوگئیں

May 10, 2021

لوٹن (شہزاد علی ) لوٹن کونسل نے دو ضمنی انتخابات اور بیڈفورڈشائر پولیس اینڈ کرائم کمشنر انتخابات کے نتائج جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق لوٹن ہائی ٹاؤن وارڈ سے لیبر پارٹی کی ام علی 717 ووٹوں کے ساتھ کونسلر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ ہائی ٹاؤن وارڈ سے کنزرویٹو امیدوار شکینہ خان کو 327 ووٹ ملے اور وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔لوٹن کے راؤنڈ گرین وارڈ سے لیبر پارٹی اپنی سیٹ کھو بیٹھی ہے، لوٹن راؤنڈ گرین وارڈ سے لب ڈیم کا امیدوار کامیاب قرار دیا گیا ہے لب ڈیم کے سٹیو مور 1041 ووٹ لےکر راؤنڈ گرین وارڈ سےکونسلر منتخب ہوئے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کی فاطمہ بیگم راؤنڈ گرین وارڈ سے 910 ووٹ لے سکیں اور کامیاب نہیں ہو سکیں۔بیڈفورڈشائر پولیس اینڈ کرائم کمشنر انتخابی نتائج کے مطابق بیڈفورڈشائر پولیس اینڈ کرائم کمشنر انتخابات کنزرویٹو پارٹی نے اپنی نشست برقرار رکھی ہے، کنزرویٹو کے Mr Akinbuyose دوسرے راؤونڈ میں 59,793 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے ہیں جبکہ لیبر پارٹی کےڈیوڈ مائیکل 42,708 ووٹ لے سکے ہیں اور کامیاب نہیں ہو سکے۔ لب ڈیم کے امیدوار جیس پالمرکو 15,983 ووٹ ملے، انڈی پنڈنٹ پیٹرک ہمل کو 8,279، انگلش ڈیموکریٹ کے Antonio Daniel Vitiello کو 3,387 ووٹ ملے۔