بھارت سے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا جائے، ماریا ارینا

May 10, 2021

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کی چیئرپرسن ماریا ارینا نے یورپین کونسل، یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور سے کہا ہے کہ ہندوستانی آبادی کے ساتھ یکجہتی کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستانی حکام سے بنیادی حقوق کے احترام اور سول سوسائٹی کے خلاف موجود جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ جس میں انہوں نے آج منعقد ہونے والی ای یو انڈیا سمٹ کے حوالے سے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین، یورپین پارلیمنٹ، یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور یورپین یونین کے موجودہ صدر ملک پرتگال کی قیادت کو مخاطب بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آبادی کے ساتھ یکجہتی دکھانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ وہاں کے اعلی حکام سے عوام کے بنیادی حقوق کے احترام اور ہندوستان میں سول سوسائٹی کے خلاف موجود جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے۔