فرانس اور سوئیڈن میں خواتین کے قتل میں اضافہ

May 10, 2021

پیرس؍ اسٹاک ہوم ( نیوز ڈیسک) دنیا کو حقوق نسواں کا سبق دینے والے فرانس اور سوئیڈن میں خواتین کے قتل میں ہوش ربا اور حیران کن اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوئیڈن میں ایک ماہ کے دوران 6خواتین کے قتل کی وارداتوں کے بعد ملک میں عورتوں کے محفوظ ہونے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ فرانس میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مقامی تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کرے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ متشدد ذہن رکھنے والے افراد کی نگرانی کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جائے۔ گزشتہ برس صرف 40 الیکٹرانک کڑے تقسیم کیے گئے تھے۔ اس سے قبل فرانس میں 2019 ء میں 146 خواتین کے قتل پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس کے جواب میں حکومت نے خواتین کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی منظوری دی تھی۔ 2020ء میں اس تعداد میں کمی آئی اور 90خواتین قتل ہوئیں۔ متاثرہ خواتین میں اکثر وہ ہیں جو اپنے شوہر یا گھریلو طلاق کے بعد سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ وارداتوں کے دوران حملہ آور نے سرعام کارروائیاںکیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس میں قتل کے واقعات نے عورتوں میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا دیا ہے اور انہوںنے اکیلے باہر جانا چھوڑ دیا ہے۔