ورجن میڈیا کے کسٹمرز کوآپریٹر سے بات کرنے میں طویل انتظار کا سامنا

May 10, 2021

لندن (پی اے) ریگولیٹر آف کام نے پتہ لگایا ہے کہ ورجن میڈیا اور ورجن موبائل کے کسٹمرز کو فون کے ذریعے کسٹمر سروس آپریٹرز سے بات کرنے میں طویل ترین انتظار کا سامنا کرناپڑتاہے۔ ورجن میڈیا کے کسٹمرز کو2020ء میں اوسطاً7منٹ40سیکنڈ اور ورجن موبائل کے کسٹمرز کو کال کے جواب ملنے میں6منٹ44سیکنڈ انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد ٹاک ٹاک کا نمبر ہے، ورجن میڈیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسٹمر سروس مجموعی طور پر اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ مجموعی طور پر52فیصد کسٹمرز اس بارے میں خوش ہیں کہ ان کی شکایات سے کس طرح نمٹا گیا، اس کا موازنہ57فیصد موبائل استعمال کرنے والوں سے کیا گیا ہے۔ ورجن میڈیا نے کہا ہے کہ اسے وبا کے دوران اپنے کنٹکٹ سینٹرز کے نظام کو تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ہمیں فخر ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں کس طرح اٹھنا پڑا۔ بہرحال ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بہتری کی گنجائش ہے اور اسی لیے ہم نے ڈیجیٹل اور کسٹمرز سروس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائی ہے، جس میں گزشتہ سال برطانیہ میں1000سے زائد کسٹمر کیئر رولز قائم کرنا شامل ہے اور ہم اس سال کے اختتام پر مزید بہتری لائیں گے۔ بڑے پرووائیڈرز کس طرح کسٹمرز کی سپورٹ کرتے ہیں اور اطلاعات فراہم کرتے ہیں، اس بارے میں آف کام کی یہ5ویں سالانہ رپورٹ ہے۔ ریگولیٹر نے کہا کہ جبکہ بہت ساری کمپنیاں بہتر ڈیلز کی پیش کش کررہی ہیں۔ کسٹمر سروس کو اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔ آف کام کی نیٹ ورک اینڈ کمیونیکشنز گروپ ڈائریکٹر لنسے فوسل نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر براڈ بینڈ اور موبائل کمپنیوں نے حسب ضرورت تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم وبا کے دوران کچھ کو کسٹمر سروس کے مسائل کا سامنا رہا اور اس لیے اب ہم انہیں چیلنج کررہے ہیں کہ وہ اقدامات کریں تاکہ کسٹمر سروس کے لیے گولڈ اسٹینڈرڈ کی حامل ہوجائیں۔