ویسٹ مڈ لینڈز کمبائنڈ اتھارٹی کے الیکشن میں اینڈی اسٹریٹ پھر کامیاب

May 10, 2021

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) ویسٹ مڈ لینڈز کمبائنڈ اتھارٹی کے الیکشن میں پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں حکمران کنزرویٹو (ٹوری) پارٹی، لیبر پارٹی، گرین پارٹی ریفارم یوکے، لب ڈیم کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم حکمران کنزرویٹو کے اینڈی اسٹریٹ54فیصد ووٹ لے کر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ لیبر پارٹی کے لیم برن دوسرے نمبر پر رہے، وہ44فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ مجموعی طور پر سات لوکل کونسلوں پر مشتمل حلقہ تھا۔ا قوانین کے مطابق گر کوئی امیدوار پہلے رائونڈ میں50فیصد ووٹ حاصل کرلے تو دوسرے رائونڈ کے لیے گنتی نہیں ہوتی لیکن اس صورت حال میں میجارٹی حاصل کرنے والے امیدوار کو50فیصد کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہوتاہے۔ یاد رہے کہ ان انتخابات میں امیدواروں کے سامنے فرسٹ چوائس اور سیکنڈ چوائس لکھی ہوتی ہے۔ ہرا یک ووٹرز کو پہلی چوائس اور دوسری چوائس پر نشان لگانا ہوتا ہے۔ سات لوکل کونسلز، برمنگھم، سولی ہل، ڈڈلی، سینڈ ویل، وولور ہمٹن، والسال، کوونٹری میں ووٹ ڈالے گئے، اگر ٹاپ دو امیدواروں کے درمیان ان سات کونسلوں کے نتائج دیکھنا ہوں تو سولی ہل سے حکمران اینڈی اسٹریٹ کو اکتالیس ہزار ووٹ ملے جبکہ لیبر کے لیم برن کو ساڑھے نو ہزار، کوونٹری میں لیم برن کو32ہزار اینڈ اسٹریٹ کو اکتیس ہزار، وولور ہمپٹن ٹوری کے اینڈی اسٹریٹ کو ستائس ہزار اور لیم برن کو چوبیس ہزار، برمنگھم سٹی کونسل سے لیبر پارٹی کے لیم برن کو ایک لاکھ دو ہزار ووٹ ملے جبکہ اینڈی اسٹریٹ کو پچاسی ہزار مجموعی طور پر حکمران پارٹی کے اینڈی اسٹریٹ کل تین لاکھ ووٹوں کی برتری سے آگے اور لیبر کے لیم برن ڈھائی لاکھ ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ یاد رہے برمنگھم ویسٹ مڈ لینڈ کمبائنڈ اتھارٹی2017ء میں معرض وجود میں آئی تھی۔ اینڈ ی اسٹریٹ پہلے منتخب لارڈ میئر ہیں، یہ الیکشن2020ء میں ہونا تھے، تاہم کورونا کی وجہ سے ایک سال کی توسیع کردی گئی تھی،