یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 76ویں سالگرہ

May 10, 2021

برلن ( نیوز ڈیسک ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے حوالے سے خصوصی بیان میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کو 76 برس پورے ہونے کے موقع پر مرکل نے اپنی ٹوئٹ میں نازی دور میں ہلاک ہونے والوں کا ذکر کیا۔ مرکل نے کہا کہ 8مئی 1945 ء نجات کا دن تھا۔ نازی آمریت کے دور میں تہذیب سے منہ موڑا گیا تھا۔ بیان میں جنگ کے دوران یہودیوں کی ہلاکت کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا گیا۔