پراپرٹی جرائم میں ملوث 133گینگز کے 617ملزمان گرفتار

May 10, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے پراپرٹی جرائم میں ملوث 133گینگز سمیت 617ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 34کروڑ 35لاکھ سے زائد مالیت کا چھینا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جن میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز، زیورات، موبائل فون، الیکٹرانک سامان، نقدی و قیمتی اشیاء شامل ہیں۔ ڈکیتی، سرقہ بالجبر کے 49گینگز کے 121ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نقب زنی اور چوری کے 51گینگز کے 129ملزمان‘ کارو موٹر سائیکل چوری کے 33گینگز کے 82ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔