قرآن اورلیلتہ القدر بہت بڑی نعمت ہے،جماعت اہلحدیث

May 10, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی مولانا فضل الرحمن بن محمد مولانا ضیاء اللہ برنی و دیگر نے جامع القدس چوک دالگراں میں اختتام قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت محمدیہ کے لیے قرآن اور لیلتہ القدر بہت بڑی نعمت ہے اس رات کی عبادت کی فضیلت ہزار مہینے کی عبادت سے بھی بہتر ہے ۔ رمضان المبارک کے بعد بھی ہمیں مساجد سے تعلق اسی طرح قائم رکھنا چاہیے جس طرح آج ہے. ہمیں اپنی دعاؤں میں اپنے مظلوم کشمیری اور فلسطینی وشامی بہن بھائیوں کوبھی یاد رکھنا چاہیے۔ بھارتی دہشت گردی سے اب تک ہزاروں کشمیری شہید ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر ظلم کرکے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا مسلم ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کورونا وائرس بچاؤ اور بیماروں اور گناہوں سے توبہ کی دعائیں بھی کی گئیں۔ عبدالقدوس کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت بھی کی ۔