قرآن حکیم پڑھنا،سیکھنا اور سکھانا افضل ترین عبادت ہے،ذکراللہ مجاہد

May 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نےسید مودودی انسٹیٹیوٹ منصورہ مسجد میں نمازِ تراویح میں تکمیل قرآن حکیم کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن حکیم پڑھنا،سیکھنا اور سکھانا افضل ترین عبادت ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، حافظ ساجد انور،میاں اشفاق انجم،چوہدری عبدالواحد اور اہل علاقہ موجود تھے۔