ٹرانسپورٹ کی بندش ،عید سپیشل ٹرینوں میں معمول سے زیادہ رش

May 10, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر )کورونا کے باعث لاک ڈائون اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے عید سپیشل ٹرینوں سمیت معمول کی ٹرینوں میں رش بڑھ گیا ہے اور ٹرینوں پر 70فیصد اکو پینسی کے تحت بکنگ تقریبا 100فیصد ہو رہی ہے لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانےو الی مسافر ٹرینوں پر مسافر کا رش دیکھنے میں آیا جبکہ عید سپیشل ٹرینوں پر بھی مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے ریلوے حکام کے مطابق آنے والے دنوںمیں رش میں مزید اضافہ ہو گا اور معمول کی شیڈول ٹرینوں پر بھی مسافروں میں تعداد بڑھے گی ،معمول کی شیڈول ٹرینوں کےساتھ بھی اضافی کوچز لگائی جاسکتی ہیں ۔ ڈی ایس لاہور ناصر خیلی نے اپنے افسران کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرینوں اور اسٹیشن پر کورونا ایس او پیز سمیت دیگر انتظامات کاجائزہ لیا ۔