لاک ڈائون میں غریب اورپسے ہوئے طبقے کی مددکریں،مولانا امجدخان

May 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام (ف)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ عالمی ا دارے اسرائیل کے اعلانیہ اور انڈیا کے خفیہ مظالم بند کرائیں اوراو آئی سی ہندواور صیہونی جبر کو بند کرانے کے لئے آواز بلند کرے اور اس حوالے سے عملی اقدامات کریں ۔ وہ جامع مسجد رحمانیہ ،مدنی مسجد ،جامع مسجد ٹھنڈی کھوئی،جامع مسجد تلوار والی اور مختلف مساجد میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔مولا نا محمد امجد خان نے کہاکہ لاک ڈاون میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کے ساتھ تعاون کے لئے مخیر حضرات مزید آگے بڑھیں۔مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا اور اشرافیہ اور مافیہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انھیں آخرت بھول گئی ہے اور خوف خدا دل سے نکل گیا ہے ۔مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسرائیلی افواج نے مسلمانوں پر عبادت کے دوران حملوں سے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیلی دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں ۔