ریلوے کے 3افسروں کواضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

May 10, 2021

لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے گریڈ 20کے3 افسروں کو دیگر تین شعبوں کی بھی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر 75لوکو موٹوز مغل پورہ کو ایم ڈی /پی اے ای ایم ایس کی اضافی ذمہ داریاں ،منیجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری غلام قاسم کو منیجنگ ڈائریکٹر پی ایل ایف سالپورکی اور ڈی ایس ورکشاپ مغل پورہ افتخار حسن کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس آر 100لوکو موٹوز کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔