60سالہ شخص کواغواکے بعد قتل کرنیوالے 4ملزم گرفتار

May 10, 2021

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نےچند روز قبل 60سالہ شخص پرویز اختر کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزموں لطیف، آصف، فداحسین اور رفعت بی بی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے پرویز اختر کو زہر دے کر ہلاک کیا۔ اور موبائل و نقدی لوٹ لی تھی۔ ملزمان نے شہری پرویز اختر کوزہر دینے کے بعدقریب گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔