کورونا کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، ہمایوں سعید

May 10, 2021

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ رات میں امن قائم ہونے اور کورونا وبا کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں۔

ہمایوں سعید نے لیلۃ القدر کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ تمام بیماروں اور جو لوگ ہمیں اس دنیا سے چھوڑ کر چلے گئے ان سب کے لئے دعا کرتا ہوں۔اپنے دوستوں، اہلخانہ اور سب کی صحت اور حفاظت کے لئے بھی دعا گو ہوں۔ ﷲ تعالیٰ اس مہربان رات کو ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے۔

ہمایوں سعید نے مداحوں سے درخواست کی کہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی کی مساجد میں بھی نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ملک کی سلامتی، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلمان ممالک کے لئے دعائیں کی گئیں۔