جنت تو نہیں ماں دیکھی ہے، مہوش حیات

May 10, 2021

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ سے بےانتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔

والدہ کے ہمراہ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے یہ شعر بھی لکھا کہ ’’چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے، میں نے جنّت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے‘‘۔

اس کے علاوہ مہوش حیات نے لکھا کہ دعا کرتے ہیں کہ ﷲ تعالیٰ دنیا کی تمام ماؤں کو خوش،صحت مند اور محفوظ رکھے۔

اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔