راشد لطیف کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کرانے پر زور

May 10, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کرانے پر زور دیا۔

پروگرام اسکور میں سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا ہے کہ بقیہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کرائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کرایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہوجاتا۔