ای کامرس کے چھوٹے کاروباروں کو درپیش چیلنجز

May 10, 2021

ای کامرس بنیادی طور پر ایک آسان، کم خرچ اور کم وقت والے کاروبار کی دنیا ہے۔ اس میں آفس، اسٹاف اور دیگرآپریشنل جھنجٹوں سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ بہت سی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ویب سائٹس خرید و فروخت کا موقع دیتی ہیں۔ نیز ان کے ذریعے صرف اشیا کی خریدوفروخت ہی نہیں کی جاتی بلکہ خدمات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر فل ٹائم اور پارٹ ٹائم دونوں طرح سے آپ اپنے بزنس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ بطور ای کامرس بزنس مین، آپ کو مختلف قواعد و ضوابط کی پیروی کرنا ہوتی ہے تاکہ سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹا جاسکے، ان میں سب سے اہم سائبرسیکیورٹی ہے ، جو آپ کے کاروبار کو طویل عرصے تک قائم رکھنے میںاہم کردار ادا کرتی ہے۔ ذیل میں ای کامرس کے بڑے چیلنجز کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے۔

سائبرسیکیورٹی

چھوٹے کاروباروں کو منظم ہونے کے لئے ٹھوس سائبرسیکیورٹی فریم ورک بنانا ہوتا ہے، جس کے لئے پالیسیاں اور طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک چھوٹا کاروبار آپریشن اور سیلز میں کمی کا متحمل نہیںہوسکتا کیونکہ ہر فروخت ایک معمولی مالی کامیابی ہے جس پر کاروبار انحصار کرتا ہے۔ چونکہ ایک چھوٹا کاروبار اسی آمدنی پر انحصار کرتاہے، اس لیے کاروباری مالکان کو تمام ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے مناسب سائبرسیکیورٹی فریم ورک چاہیے ہوتا ہے۔ وہ اپنے ملازمین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیںاس قابل بناتے ہیںکہ وہ پالیسیوں کا نفاذ کرتے ہوئے سائبر حملوں کا مقابلہ کرسکیں ۔

رینسم ویئر حملے (تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے) کی صورت میں یعنی جب ہیکرز ڈیٹا چرالیتے ہیںتوکاروبار اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے میں ضروری فائلوں اور اعداد و شمار تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے (جیسے انوینٹری رپورٹس وغیرہ)۔ اس صورت میںاحتیاط یا متبادل کے طورپر ایک منصوبہ آپ کے پاس ہونا چاہیےاور کسٹمر ز کو دیگر ذرائع (جیسے بذریعہ فون وغیرہ ) سے خدمات و مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنی چاہیے۔

مسابقت

ای کامرس کے میدان میں چھوٹے کاروبار میں مسابقت کی کئی شکلیںسامنے آتی ہیں۔ اسی لیے آپ کو وقتی قیمتوں کا تعین، مصنوعات اور خدمات کے حوالے سے بہت حد تک خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنےکاروباری حریفوں سے منفرد نظر آتےہوئے اپنے کاروبار کو ممتاز و منفرد رکھنا نئے صارفین کو راغب کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔

اگر آپ کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پیج پر پیشہ ور افراد موجودہ ہوں اور ویب سائٹ گوگل الگورتھم کے مطابق بہتر اور پہلے صفحے پر ڈسپلے ہوتی رہے تو کاروبار کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ نیز، اگر آپ کی مصنوعات یا خدمات منفرد تو آپ کسی مخصوص طبقے یا علاقے پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو اپنی ڈومین اتھارٹی میں اضافہ کرنا آسان ہوجائے گا۔

آرڈرز کی تکمیل

چھوٹے کاروبار کا مطلب ہر گز یہ نہیںکہ مسائل بھی چھوٹے ہوں۔ آپ کو اتنا زیادہ آرڈر بھی مل سکتاہے کہ آپ سے سنبھالنا مشکل ہوجائے۔ تاہم، آرڈر چھوٹا ہویا بڑا، اسے وقت پر صارفین کو ڈلیور ہوجانا چاہیے اور یہی عمل کسی بھی چھوٹے بڑے کاروبار کی عمدہ ساکھ بناتا ہے۔ اس ضمن میںآپ آرڈر کی تکمیل کے لیے کسی تیسری پارٹی یا کمپنی کی خدمات ( آؤٹ سورس) کر سکتے ہیں تاکہ آرڈر کی تکمیل میںکسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

صارف تجربہ

ای کامرس کاروبار کا آغاز کرتے وقت صارف تجربہ (Customer Experience) خاص طور پر اہم ہوتا ہے۔ صارفین توقع کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ آن لائن کاروبار میں بھی بہتر سلوک کیا جائے گا، ایسے ہی جیسے کہ وہ آمنے سامنے موجود ہیں۔ کمپنیاں ان نئے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں کیونکہ اس کے لئے انہیں قیمتوں کا تعین، تجزیات اور صارفین کے طبقات کی تقسیم کے مطابق نمٹنےکی ضرورت ہے۔ ای کامرس کی فیلڈمیںکامیاب صارف تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت حد تک تو نہیں،مگر مصنوعات کی پیش کش، قیمتوں کا تعین یااس سے بڑھ کربھی کچھ ہوتو ، وہ سب ایسے ہی ہونا چاہیے جیسا کہ روبرو خریداری کے عمل میں درکار ہوتا ہے۔

ایک ایسی دنیا میں جہاں سب کچھ آن لائن ہورہا ہے ، آپ اپنے صارفین سے یہی توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کی مصنوعات، قیمتوں اور حریف کاروبار کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں۔ اگر انھیں آپ کے پاس کوئی چیز نہیں ملتی یا زائد قیمت ملتی ہے تو وہ کہیں اور سے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ویب سائٹکا معیار

اپنے کسٹمرز کو راغب کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے جو جدید، واضح، صارف دوست، قابل اعتماد اور وائرس سے پاک ہو۔ لیکن اگرآپ کی کمپنی متعلقہ الفاظ درج کرنے پر گوگل سرچ کے نتائج کے پہلے صفحے پر نہیں دکھائی دیتی تو پھر اس کا امکان نہیں کہ آپ کو ممکنہ کسٹمرز حاصل ہوں۔ اس کے لیے آپ کو اہمیت کاحامل اور توجہ حاصل کرنے والا کونٹینٹ لکھنا ہوگا، اگرآپ کو کونٹینٹ کی تلاش میںمشکلات پیش آرہی ہیں، تو آپ گوگل ٹرینڈز پر چلے جائیں اور وہاںدیکھیںکہ اس وقت کیا ٹرینڈ چل رہاہے۔

صحیح مارکیٹ کی تلاش

کسی بھی کاروبار کا پہلا قدم مصنوعات کے لیے صحیح مارکیٹ کی تلاش ہوتی ہے اور ای کامرس اس سے مختلف نہیں ہے۔ آپ کو مارکیٹ کے مطابق ایسی مصنوعات یا خدمات فراہم کرنی چاہئیںجو اس کی طلب پوری اور مسائل کو حل کرسکیں تاہم یہ اتنا بھی آسان نہیںہے۔ اگر آپ ابھی تک اپنے مثالی کسٹمر تک نہیں پہنچ سکے ہیں تو اس کے لیے فیس بک پر اشتہارات چلائیں۔

جب آپ اپنی مصنوعات فروخت کرنے میںکامیاب ہو جاتے ہیںتویہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کی مصنوعات کس نے خریدی ہیں، اسی حساب سے دیگر صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق تلاش کریں۔ ایک بار جب آپ کی مصنوعات مارکیٹ میں فٹ ہوجائیں گی توآپ کواپنے مثالی گاہکوں تک پہنچنے کا راستہ ملتا چلا جائے گا۔