گورنر پنجاب کے صاحبزادے دوسری بار اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب

May 10, 2021

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔

اسکاٹش لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر انس سرور گلاسکو سےکامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا الیکشن بھی انس سرور جیت چکے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پرچوہدری محمد سرور نے کہا کہ انس سرور کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے بھی اعزاز ہے۔

دوسری جانب انس سرور نے کہا کہ خوشی ہے بطورِ پاکستانی برطانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔