ایسرابیلگیچ کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں اضافہ

May 10, 2021

عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سطان کا کردار ادا کرنے والی مشہور ترک اداکارہ ایسرا بلگیچ کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسرا بلگیچ عرف حلیمہ سلطان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 6 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اداکارہ ایسرا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتی ہیں، انہوں نے صرف 319 افراد کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے قریبی دوست احباب اور ساتھی شوبز اسٹارز ہیں۔

واضح رہے کہ ایسرا بلگیچ کو’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت ملی۔

اداکارہ نے دنیا بھر سے سیریز میں اپنے کردار بطور حلیمہ سلطان شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے داد وصول کی ہے۔