پنجاب، عیدکی چھٹیوں میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین کرنیکا اعلان

May 10, 2021

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور و سائنسز نے عید کی چھٹیوں میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کرنے کا اعلان کردیا۔

پروفیسرخالد محمود نے کہا کہ پہلی مرتبہ عید کے دوران بھی مریضوں کو ٹیسٹوں کی سہولت ملے گی،ایم آر آئی کی سہولت صبح8 تا رات12 بجے تک میسر ہوگی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسرخالد کا کہنا ہے کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ میں سی ٹی اسکین 24گھنٹے کھلا رہے گا۔