سڈنی :وقار یونس کا قرنطینہ ختم، گھر روانہ

May 10, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی سڈنی میں قرنطینہ کی مدت ختم ہو گئی جس کے بعد وہ اپنے گھر چلے گئے۔

وقار یونس سڈنی میں 14 روز سے قرنطینہ میں تھے، وہ زمبابوے کےخلاف سیریز سے اپنی اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے دستبردار ہوئے تھے۔

بولنگ کوچ کے اب انگلینڈ میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جون کے تیسرے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہونا ہے۔