حسن کارکردگی سے مطمئن، عابد نے اپنے لیے ڈبل سنچری اہم قرار دیدی

May 10, 2021

فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، عابد علی نے ڈبل سنچری کو اپنے اور فیملی کے لیے اہم دیا ہے، جبکہ کپتان بابر اعظم نے زمبابوے خلاف دونوں سیریز کو ٹیم کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مین آف دی سیریز بننے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انہوں نے بتایا کہ پلان کے مطابق بولنگ کی اور وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اوپنر عابد علی کا کہنا ہے کہ ڈبل سنچری میرے اور فیملی کے لیے اہم ہے، کوشش تھی کہ آخر تک بیٹنگ کرنا ہے اور اس میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد اظہر علی کے ساتھ پارٹنرشپ کی جس سے فائدہ حاصل ہوا، عابد علی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 60 رنزبنانے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا۔

عابدعلی نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف رنز کرنا بہت ضروری تھا، پورے پلان کے مطابق سیریزکھیلی ، اس اننگزسے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوچزنے میرے ساتھ بہت محنت کی ، مصباح الحق اور یونس خان نے بڑا سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوا جس کی بہت خوشی ہے، محمد یوسف کے ساتھ کام کرنےسے قبل بھی مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کام کر رہا تھا ۔

عابد علی نے کہا کہ چھوٹی چوٹھی پارٹنرشپ اچھی ثابت ہوئیں ، ہر پارٹنر نے مجھے یہی کہا کہ آپ نے ڈبل سنچری تک جانا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جیت پر کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دونوں سیریز میں جیت ٹیم کیلئے اچھی ہے۔