کورونا کاشکار عبدالرزاق کی طبیعت میں بہتری

May 10, 2021

کورونا کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی طبیعت میں بدستور بہتری آرہی ہے۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ابھی بھی بہت کمزوری محسوس کر رہا ہوں،کچھ روز تک دوسرا ٹیسٹ کراؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے پرخود کو قرنطینہ کر لیا تھا، عبدالرزاق نے اپیل کی کہ ماسک پہنیں سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ سابق آل راونڈرعبدالرزاق چند روز پہلے کورونا سےمتاثر ہوئے تھے۔