قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ

May 10, 2021

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز مکمل ہونے کے بعد اب زمبابوے سے وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے خصوصی پرواز پی کے 6721 ہرارے کے لیے روانہ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر بدھ کو لاہور پہنچے گا۔

خیال رہے کہ واپسی پر کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔