مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

May 10, 2021


ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور عوام مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 550 روپے کلو تک بک رہا ہے، جبکہ لاڑکانہ میں 500 رپے کلو تک مر غی کا گوشت فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ، سکھر 480، روپے اور اسلام آباد میں 475 روپےکلو میں مرغی کا گوشت بیچا جارہا ہے۔

پشاور میں 444، حیدرآباد میں 430، روپے کلو گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد، سیالکوٹ ملتان میں 420 روپے اور لاہور میں 415، گوجرانوالہ میں چکن 410 روپےکلو بک رہی ہے۔