ایران کی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق

May 10, 2021

ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی خطے کے مفاد میں ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تعلقات کے لیے بامعنی سمجھوتوں پر پہنچنے کی قوی امید ہے۔