عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا

May 10, 2021

عرب عسکری اتحاد نے ہوائی اڈے پر حملہ آور ہونے والے حوثی باغیوں کے ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون سعودی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے جارہا تھا۔

عرب عسکری اتحاد کے مطابق ڈرون طیارہ دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا۔

عرب عسکری اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔