امریکا میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

May 11, 2021

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 4افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مسی سیپی کے شہر ہیٹیئس برگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گھر میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارہ حادثے میں 2سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔