آئس لینڈ کے آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کی 1500 فٹ اونچائی

May 11, 2021

فیگراڈلز (اے ایف پی)آئس لینڈ کے آتش فشاں پہاڑ نے گزشتہ ماہ سے لاوا اُگلنا شروع کیا تھا تاہم کچھ روز کوئی سرگرمی نہ ہونے کے بعد گزشتہ روز پہاڑ سے اچانک لاوا نکلا جس کی اونچائی 1500فٹ تک گئی ، یہ متاثر کن منظر آئس لینڈ کے دارالحکومت تک دیکھا گیا ۔ تازہ ترین واقعے کے بعد عوام کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اس علاقے سے دور جانے کی بجائے قریب جانے لگے ہیں ۔ آتش فشاں پہاڑ سے 1500فٹ اونچائی تک نکلنے والا لاوا سیکڑوں میٹر دور تک پھیل گیا۔ گزشتہ ماہ کے بعد سے آئس لینڈ میں لاوا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ تفریحی مقام بن گیا۔ شہریوں نے بجائے اس مقام سے دور جانے کے وہیں آنا شروع کیا ۔ روزانہ ہزاروں افراد یہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔