برطانیہ بھر کی مساجد میں 27رمضان کے حوالے سے محافل کا انعقاد

May 11, 2021

ہیلی فیکس(زاہد مرزا)برطانیہ کی مساجدومدارس میں 27 رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا جہاں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔علمائے کرام نے 27 رمضان المبارک کی رات کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ شب قدر کی رات ہزار راتوں سے بہتر رات ہے، یہ رات مسلمانوں کیلئے ایک بہت بڑا انعام ہے، اس موقع پر مساجد و مدارس میں ایس او پیز کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ہیلی فیکس کی مساجد و مدارس جن میں مدنی مسجد ،غوثیہ مسجد ،نورانی مسجد ،جامعہ الزاھرا میں27 رمضان المبارک کی خصوصی محافل سے علمائے کرام نے خصوصی خطابات کیئے اور مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر ضرور دیا ۔آخر میں پوری امت مسلمہ کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔