ایتھنز:کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حیدر سلطان کا تریکالا جیل کا دورہ

May 11, 2021

ایتھنز(مرزارفاقت حسین) کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حیدر سلطان نے تریکالا جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جیل کے مینجر تھومس حھامس سے بھی ملاقات کی اور رمضان المبارک میں قیدیوں کی ضروریات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جن میں جائےنماز، کھانے پینے کا سامان، حفظان صحت کی اشیا اور کالنگ کارڈز شامل ہیں۔ قیدیوں نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی سے مسائل پر بات چیت کی جن کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ‏سفارت خانہ پاکستان یونان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یونان کی مختلف جیلوں میں مقید پاکستانی قیدیوں کو جائے نماز، کھجوریں، کپڑے، حفظان صحت کی اشیاء، سحر و افطار کے اوقات کے کیلینڈر اور دیگر اشیاء کی ترسیل کر رہا ہے۔ ہم پاکستانی کمیونٹی کے ان افراد کے بھی شکرگزار ہیں جنھوں نے سفارت خانہ کے ذریعے سے مقید ہم وطنوں تک ضرورت کی اشیاء پہنچائیں۔