پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 80پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

May 11, 2021

لندن( نیوزڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹیبل پر 80پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چیلسی 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مانچسٹر سٹی نے 35 میچ کھیل کر 25 میں کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 19میچ جیتنے کے بعد 67پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چیلسی 18 میچ جیتنے کے بعد 64پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لیسٹر سٹی نے 19میچ جیت کر 63 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہام 17 میچ جیتنے کے بعد 58 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور دفاعی چیمپئن لیور پول16 میچ جیت کر 57 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹوٹنہام 56 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔