میڈرڈ ٹینس ٹائٹل آریانا سبالنکا کے نام

May 11, 2021

میڈرڈ (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس پلیئر ایشلے بارٹی میڈرڈ اوپن کے فائنل میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئیں، ٹائٹل بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام رہا۔ انہوں نے آسٹریلین حریف کو حیران کن طور پر چھ صفر تین، تین چھ اور چھ چار سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دوسری جانب مردوں ایونٹ میں اٹلی کے ماٹیو بریٹینی اور جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔