اعجاز اسلم کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا شکار

May 11, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اعجاز اسلم کراچی میں رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں جرائم کے بڑھتے واقعات سے تشویش کا شکارنظر آرہے ہیں۔انہوں نے چوری کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہر سال مقدس ماہ میں ایسے اور ایسے کئی مزید واقعات دیکھتے ہیں۔ادکار نے لکھا کہ اسٹریٹ کرائمز ہوں یا موبائل چھیننے یا گاڑیوں سے مہنگے آڈیو سسٹم کی چوری کے واقعات ہوں ہم سب ان کا شکار بنتے ہیں۔اعجاز اسلم نے لکھا کہ پولیس اور انتظامیہ اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنی رہتی ہے، اور ایسے ہی ان مجرموں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کب ہم اپنے ہی شہر میں محفوظ محسوس کرنا شروع کریں گے؟۔