مدرز ڈے پر شوبز شخصیات کا اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار

May 11, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن ’ مدرز ڈے ‘ منایا گیا۔ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس کرنا، ماں کی بے لوث محبت کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔پاکستان سمیت اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جبکہ کئی ممالک میں سال کے دیگر مہینوں میں یہ دن منایا جاتا ہے۔دنیا بھر کے اکثر ممالک کی طرح پاکستان میں شوبزسے وابستہ شخصیات نے ʼمدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مدرز ڈے کے موقع پر گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے لکھا ʼمیں نے انہیں علم اور سیکھانے کے لیے اپنی صحت اور متعدد چیزوں کی قربانی دیتے ہوئے دیکھا۔اداکار عمران عباس نے لکھا ʼبیشک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جی آپ کے بغیر میں کچھ نہیں۔شان شاہد نے اپنی مرحومہ ماں کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا۔سابق کرکٹر شعیب اختر نے لکھا کہ دنیا کے لیے آپ ماں ہیں مگر ہمارے خاندان کے لیے آپ پوری دنیا ہیں۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کو ایک شاعرہ، استاد، فائٹر اور ہیرو قرار دیا۔