ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 300 افراد کی رہائی

May 11, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق مقدمات میں مختلف اضلاع سے گرفتار 300 سے زائد ملزمان کو پیش کیا ، عدالت نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہریوں کے خلاف درج مقدمات بھی کالعدم قرار دے دیئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس افسران بتائیں کس کے کہنے پر مقدمات درج کئے گئے۔