دکانیں بند کرانے کے لئے پولیس تشدد، علاقہ مکینوں کا احتجاج، غریب آباد پر بدترین ٹریفک جام

May 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب دکانیں بند کرانے کے دوران تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر لاتیں بھی ماریں، مشتعل مظاہرین غریب آبادکی مین شاہراہ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک پررکاوٹیں رکھ کر دونوں اطراف کی سڑک بلاک کر دیں، جس کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد اور ناظم آباد سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا،مظاہرین کا کہناتھا کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر بھی لاتیں ماریں۔