اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر ہزاروں بوری چینی فروخت کرنے کا الزام

May 11, 2021

میر ہزار خان ( نامہ نگار ) ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر ڈیلرز کو ہزاروں بوری چینی فروخت کرنے کا الزام، کمشنر ڈیرہ غازی خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خرم سہیل خان لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے تحصیل جتوئی میں رمضان بازار میں سستی چینی کا ڈھونگ رچا کر ہزاروں بوری چینی ڈیلرز کو فروخت کرکے کروڑوں روپے کمائے ہیں۔ ڈیلر علی رضا سے جو چینی کا ٹرک پکڑا گیا مبینہ طور پر پانچ لاکھ کی ڈیل کی گئی اور اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس وقت چینی سے بھرا ٹرک جتوئی تھانہ کی تحویل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر سستی چینی کی خوردبرد کے الزام پر کمشنر ڈی جی خان نے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی سے رابطہ کیا گیا تو انکا نمبر بند ملا۔