کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن خریداری میں اضافہ

May 11, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی وبا اور ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے باعث آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔ اس سال سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی عید اشتہارات کی بھرمار ہے۔ بڑےسٹور مالکان نے صارفین کی سہولت کے لئے فیس بک پر اپنے پیج بنالیے ہیں جن کے ذریعے عید سامان کے پیشگی آرڈرز وصول کیے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عید سامان کی فروخت کا کام کرنے والی یہ کمپنیاں رقوم کی ادائیگی کی بھی تمام جدید اور ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کررہی ہیں جن میں ویسٹرن یونین، منی گرام، اور آن لائن منی ٹرانسفر کی سہولت بھی فراہم کررہی ہیں۔