بنوں خودکش حملے میں مطلوب شدت پسند گرفتار

May 11, 2021

بنوں (نما ئندہ جنگ )انسداد دہشت گردی پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی منڈان پر ہونے والے خودکش حملے میں مطلوب ایک اور مبینہ شدت پسند گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاگرفتار ملزم حضرت علی عرف چیگ حافظ کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی اور دہشت گردی اور لوکل پولیس ضلع بنوں کو کئی مقدمات میں مطلوب تھاجس کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے چند دن قبل سی ٹی ڈی بنوں نے ان کے دیگر تین ساتھی گرفتار کئے تھے حضرت علی کو اخوندان خوجڑی میں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔