دمہ سے 4لاکھ مریض موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں،طبی ماہرین

May 11, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر) ورلڈ تھیلیسیمیاڈے کے حوالے سے گورنمٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں تربیتی ورکشاپ ہوئی، جس میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر علی رضا، دیگرمیڈیکل آفیسرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی، ایم ایس ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دمہ کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 339 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں جن میں 4 لاکھ افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بچپن کی بیماری ہے جو عمر کے بڑھنے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہےغلط فہمی یہ ہے کہ دمہ کے مریض ورزش نہیں کر سکتے ۔