کورونا سے نجات کیلئے پوری قوم معافی مانگے، عبد الخبیر آزاد

May 11, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزادنے لیلۃ القدر کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب قدر اللہ تعالیٰ کو منانے کی رات ہے،آئیں ملکر توبہ واستغفار کریں و رجوع الی اللہ کریں، کورونا وائرس سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی معافی مانگے۔،موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ ہی تمام مشکلات کا حل ہے ،پوری قوم من حیث القوم اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استعفار کرے، ۔بادشاہی مسجد میں ختم قرآن پاک کی محفل میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ،سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد بابر سلطان گوندل نے بھی شرکت کی ۔