ایل ڈبلیو ایم سی کی پرانی گاڑیوں کی مرمت کیلئے جامع پلان تیار

May 11, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی کھٹارہ گاڑیوں کی مرمت و بحالی کا جامع پلان تیار کرلیاگیاہے، ایل ڈبلیو ایم سی10 سال بعد کھٹارہ گاڑیوں کی مرمت و بحالی کیلئےتجربہ کار ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کرے گی، 7 سالہ تجربہ کے حامل ڈیزل پٹرول مکینک، ہائیڈرولک مکینک سمیت ٹیکنیکل سیٹوں پر درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔90 سکلڈ ڈیزل مکینک ،30 پٹرول آٹو مکینک بھرتی کئے جائیں گے ۔ 60 ہائیڈرولک مکینک ، 50 سکلڈ فیبریکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔100سکلڈ ویلڈرز، 60 آٹو الیکٹریشن جبکہ 60 سکلڈ ٹائرمین بھرتی کئے جائیں گے۔20سپرنگ مکینک جبکہ60 ہیلپر ز بھی بھرتی ہوں گے۔ اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ انٹرویوز19 سے21 مئی تک ہوں گے۔