برے اعمال اور گناہوں سے توبہ کر کےاللہ کریم کو راضی کریں،ڈاکٹرطاہرالقادری

May 11, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شب قدر کے موقع پر معتکفین سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریشانیوں اور بحرانوں سے بچنے کے لئے انسان اپنے آپ کو گناہ گار، خطا کار سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے۔ برے اعمال اور گناہوں سے توبہ کر کے اللہ کریم کو راضی کریں۔